حیدرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کا روپ دھار کر شہریوں کو ہراساں اور لوٹنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خود کو اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے رقم اور قیمتی اشیاء چھینتا تھا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ اس نوعیت کی وارداتوں میں مزید کن افراد کے ساتھ ملوث رہا ہے۔





















Add Comment