Home » blog page » نیوز » نالہ لئی میں نہاتے ہوئے مزید 2 بچے ڈوب گئے
نیوز

نالہ لئی میں نہاتے ہوئے مزید 2 بچے ڈوب گئے

راولپنڈی میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد نالہ لئی میں نہاتے ہوئے مزید دو بچے ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں نے فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں بچوں کی تلاش کے لیے نالے کے مختلف مقامات پر کارروائی جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں، خصوصاً بچوں، کو برساتی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آخری اطلاعات تک دونوں بچوں کی تلاش جاری تھی۔