Home » blog page » کاروبار اور معیشت » ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ
کاروبار اور معیشت

ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر 152 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 93 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 585 روپے اضافہ ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 11 ہزار 546 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 500 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔