Home » blog page » کاروبار اور معیشت » پیٹرول 5.44 اور ڈیزل 31.05 روپے فی لیٹر مہنگا
کاروبار اور معیشت

پیٹرول 5.44 اور ڈیزل 31.05 روپے فی لیٹر مہنگا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق سرکاری اعلان کے مطابق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور متعلقہ معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور دیگر شعبوں پر اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔