Home » blog page » کاروبار اور معیشت » سونے کی عالمی قیمت 4 ہزار ڈالر سے نیچے
کاروبار اور معیشت

سونے کی عالمی قیمت 4 ہزار ڈالر سے نیچے

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار امریکی ڈالر کی اہم نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا۔ عالمی منڈی میں یہ گراوٹ حالیہ مہینوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں آنے والی نمایاں کمی میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار منافع کے حصول کے لیے سونے سمیت محفوظ سرمایہ کاری سے نکل کر دیگر اثاثوں کا رخ کر رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں امریکی معاشی اعداد و شمار، مرکزی بینکوں کی پالیسیوں اور عالمی مالیاتی صورتحال سونے کی قیمتوں کی سمت کا تعین کریں گی۔

Tags