Home » blog page » کاروبار اور معیشت » پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کی تجویز
کاروبار اور معیشت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کی تجویز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے، جس کے تحت قیمتوں کا تعین ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم کی سفارش وزیراعظم شہباز شریف اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو پیش کی جائے گی، جس کے بعد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی منڈی کے مطابق قیمتوں کو زیادہ مؤثر انداز میں ایڈجسٹ کرنا ہے۔

حکومت کی معاشی ٹیم تجویز وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرےگی،وزیراعظم اور اسٹیک ہولڈرز کی منظوری کے بعد فیصلے کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت 15روزمیں قیمتوں کے تعین کے فیصلے کو ہفتہ وار کر چکی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کا مقصد قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے مترادف ہے.