Home » blog page » کاروبار اور معیشت » عالمی کشیدگی سے خام تیل مہنگا
کاروبار اور معیشت

عالمی کشیدگی سے خام تیل مہنگا

دنیا بھر میں جاری جنگی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔توانائی کے ماہرین کے مطابق جنگی خدشات کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ہو گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی تنازعات اور جنگی حالات برقرار رہے تو تیل کی عالمی رسد مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی اس وقت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ اس خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی توانائی کی عالمی منڈی پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے