Home » blog page » کاروبار اور معیشت » پیٹرول 4.93 اور ڈیزل 7.15 روپے فی لیٹر مہنگا
کاروبار اور معیشت

پیٹرول 4.93 اور ڈیزل 7.15 روپے فی لیٹر مہنگا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے نرخوں کے تحت پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے صرف ایک روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

یاد رہے کہ اوگرا نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں **35 پیسے فی لیٹر** کمی کی تھی، جبکہ اسی موقع پر ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا تھا۔