Home » blog page » قومی خبریں » وزیراعلیٰ سندھ کا سولر ہوم سسٹم منصوبہ تیز کرنے کا حکم
قومی خبریں کاروبار اور معیشت

وزیراعلیٰ سندھ کا سولر ہوم سسٹم منصوبہ تیز کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبے میں جاری سولر ہوم سسٹم منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کے تحت دو لاکھ سے زائد مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو مفت سولر ہوم سسٹمز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد عوام کو سستی اور پائیدار توانائی کی سہولت فراہم کرنا اور بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ کم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سولر سسٹمز کی تقسیم شفاف انداز میں اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ حکومت سندھ کے مطابق یہ منصوبہ صوبے میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔