پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور فریقین کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، ان کے حقوق کا تحفظ اور صوبے میں بہتری لانا ان کی اولین ترجیح ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔





















Add Comment