وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (PPDA) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام اور ڈیلرز کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ پیٹرولیم نے بتایا کہ یومیہ قیمتوں کا نیا نظام 7 روزہ رولنگ ایوریج پر مبنی ہوگا، جس سے قیمتوں میں شفافیت آئے گی، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہوگی اور مارکیٹ کو مزید مستحکم بنایا جا سکے گا۔
ملاقات کے دوران پیٹرولیم ڈیلرز نے اپنے مارجن کو 8 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا، جس پر وفاقی وزیر نے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی تیاری میں ڈیلرز کی جائز تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے اوگرا اور پی پی ڈی اے کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔





















Add Comment