Home » blog page » کاروبار اور معیشت » کراچی میں دودھ مہنگا کرنے کی تجویز
کاروبار اور معیشت

کراچی میں دودھ مہنگا کرنے کی تجویز

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دیتے ہوئے نئی قیمت 340 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے کمشنر کراچی کو ارسال کیے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مہنگائی، مویشیوں کے چارے، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث موجودہ نرخ پر دودھ کی فراہمی ممکن نہیں رہی۔ اس لیے قیمت میں اضافے کی منظوری دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ تجویز منظور کی جاتی ہے تو دودھ کی نئی قیمت 340 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ شہریوں نے ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Tags