Home » blog page » تعلیم » کراچی انٹربورڈ نے نتائج جاری کر دیے
تعلیم

کراچی انٹربورڈ نے نتائج جاری کر دیے

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے سائنس پری میڈیکل، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل گروپ میں پہلی دو پوزیشنیں سرکاری کالج کی طالبات نے حاصل کی ہیں، جو سرکاری تعلیمی اداروں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ حفصہ خان نے 1100 میں سے 1011 نمبر حاصل کر کے پہلی، اسی کالج کی ہدیٰ سرور نے 1007 نمبروں کے ساتھ دوسری، جبکہ بحریہ کالج کارساز کی آمنہ عزیز نے 1004 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 23 ہزار 613 طلبہ نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 23 ہزار 7 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور 14 ہزار 134 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 61.43 فیصد رہا۔

آرٹس پرائیویٹ گروپ میں بھی پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ رافعہ شعیب جالی والا نے 925 نمبروں کے ساتھ پہلی، الماس فاطمہ اور خانسا رضا نے 902 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری، جبکہ امرہ شعیب جالی والا نے 901 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔