:کراچی
(سندھ بورڈ) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ نئی شیڈول کے مطابق امتحانات کا آغاز 10کراچی: اپریل سے(سندھ بورڈ) ہوگا(سندھ بورڈ) اور یہ سلسلہ 28 اپریل تک جاری رہے گا۔
بورڈ کے اعلامیے کے مطابق 10 اپریل کو پہلا پرچہ کمپیوٹر کا لیا جائے گا۔ اس سے قبل جاری کی گئی ڈیٹ شیٹ کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔
تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ طلبہ کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور امتحانی شیڈول پر مکمل توجہ دیں۔












Add Comment