Home » blog page » نسیم شاہ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر
کھیل

نسیم شاہ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

فرنچائز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ٹیم سے الگ کر دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکتے ہیں۔

فرنچائز نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اسٹار بولر کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے گی۔