پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ لاہور میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کراچی میں بھی جاری رہے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے بتایا کہ جب وہ ٹیم سے آؤٹ تھے تو لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر کام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے لیے ہمیشہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ جہاں موقع ملے، بہترین پرفارمنس پیش کی جائے تاکہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔ اسامہ میر نے یقین دلایا کہ پی ایس ایل کے کراچی میچز میں بھی ٹیم لاہور کے میچز جیسی مضبوط کارکردگی دکھائے گی۔
















Add Comment