Home » blog page » سعودی عرب کا اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان
تازہ ترین خبریں

سعودی عرب کا اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے ایک منفرد اور دلچسپ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اونٹوں کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد اس شعبے کو مزید منظم اور جدید بنانا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف اونٹوں کے شعبے کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ ایک مستند اور جامع ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جا سکے گا۔ اس حوالے سے منصور الموشیطی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں سبز رنگ کے پاسپورٹ کی تصویر بھی شامل تھی۔

اس پاسپورٹ پر سعودی عرب کے قومی نشان کے ساتھ سنہری رنگ میں اونٹ کی تصویر نمایاں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2024ء تک سعودی عرب میں اونٹوں کی تعداد تقریباً 22 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جو اس شعبے کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اونٹ صدیوں سے عرب ثقافت کا اہم حصہ رہے ہیں اور ماضی میں نقل و حمل کا بنیادی ذریعہ بھی تھے۔ آج کے دور میں بھی اونٹ نہ صرف ثقافتی ورثے کی علامت ہیں بلکہ سماجی حیثیت اور وقار سے بھی جُڑے ہوئے ہیں۔ اونٹوں کی اسی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے باعث یہ شعبہ ایک منافع بخش صنعت میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ہر سال کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول جیسے بڑے میلوں میں اونٹوں کے حسن کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، جہاں شوقین افراد اپنے اونٹوں پر لاکھوں ڈالرز تک خرچ کرتے ہیں۔ ہیں۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply