مکہ مکرمہ و مقاماتِ مقدسہ کے رائل کمیشن کے ایگزیکٹو ادارے کِدانہ ڈیولپمنٹ کمپنی نے منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کیلئے پیدل راستوں پر وسیع پیمانے پر سایہ فراہم کرنے کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق اب تک 103 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے کو سایہ دار بنایا جا چکا ہے تاکہ حجاج کرام کو شدید دھوپ اور گرمی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے پرہجوم گزرگاہوں میں 990 مسٹنگ پنکھے نصب کیے گئے ہیں، جو فضا میں ہلکی ٹھنڈی دھند پیدا کرکے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
مزید سہولیات کے تحت نئے تیار کردہ مقامات پر 72 جدید مسٹنگ پنکھے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مناسکِ حج کے دوران عازمین کو محفوظ، آرام دہ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔










Add Comment