حکومت نے ملک کی چاول کی برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باسمتی چاول پر 9 فیصد ڈیوٹی اینڈ ٹیکس ریمیشن فار ایکسپورٹس (ڈی ایل ایل ای) برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ نان باسمتی چاول کی برآمدات پر دی جانے والی مراعات کو 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ملکی برآمدات میں اضافہ، زرِمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنا اور چاول کے شعبے سے وابستہ کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے پاکستانی چاول کی عالمی منڈی میں مسابقتی صلاحیت میں بہتری آئے گی اور برآمد کنندگان کو مالی فوائد حاصل ہوں گے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ نئی مراعات کے باعث آنے والے مہینوں میں چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے ملکی معیشت کو بھی مثبت اثرات حاصل ہوں گے۔





















Add Comment