قارئینِ کرام !
آپ نے دریا کے سمندر میں اتر نے یا دریاؤں کے سمندر میں گرنے کے بارے میں دو سنا ہوگا . لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ نے کسی سمندر کے دریا میں اترنے کایا کسی سمندر کے دریا میں گرنے کا کبھی نہیں سنا ہوگا
اک ایسی ہی بات آج میں آپ سے کرنے جارہی ہوں. آج 2 جون ہے. آج اک سمندر جیسی شخصیت کا خیال آرہا ہے. وہ جو بہادری اور شجاعت کا پیکر تھا اور شجیع کہلایا ۔
وہ جو دلیری کا نشان تھا۔
وہ جو با ہمت اور جی دار تھا۔۔
وہ جو محبتوں کا امین تھا۔
وہ جو محبت سے گوندھےگئے جذبوں کا پیکر تھا۔۔
وہ جو حق بات پہ ڈٹ جانے والا تھا۔۔
وہ جو حق کہنے سے نہ گھبرانے والا تھا۔۔
وہ جو سمندر کی شدتوں اور طغیانی کی کیفیتوں کو اپنے اندر موجزن کرنے والا تھا ۔۔
وہ جو اپنی زمہ داریوں کے بوجھ کو محسوس کرنے والا۔سمجھنے والا اور اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنے والا تھا۔
ایک مشفق استاد
ایک بہترین مربی
عثمان پبلک اسکول کے سربراہ
نصر اللہ خان شجیع
عثمان پبلک اسکول کی ہمیشہ سے روایت رہی ہےمیٹرک کے طلباء کوتبدیل آب وہوا اور سیر وتفریح کی غرض سے ملک کے شمالی علاقے جات کی طرف لے جاتے ہیں۔سو اسی طرح آج سے چند سال پہلے عثمان پبلک اسکول کے طلباء اپنے اساتذہ کے ساتھ ہنستے کھیلتے با لا کوٹ پہنچے ۔اگلے دن خوبصورت صبح ۔دلفریب موسم اور طلباء اپنے اساتذہ کے ساتھ دریائے کنہار پرخوش گپیوں میں مصروف تھے۔اسی اثناء میں اچانک ایک طالب علم کا پیر پھسلتا ہے اور وہ دریا کی ٹھنڈی اور بے رحم موجوں کے آگے بے بس ہو جا تا ہے۔شجیع بھائی کی نظر اس طالب علم پر پڑتی ہے اوربس اک لمحہ میں ان کا تاریخ ساز فیصلہ !
ایک مشفق اور زمہ دار استاد اپنے شاگرد کو بچانے کے لیئے دریا میں چھلانگ لگا دیتا ہے . دریا کی بپھری ہوئی بےرحم لہروں کا اس زیرک کو بھی اندازہ ہے ۔ مگر آسمان بھی اس شجاعت پہ دنگ رہ گیا کہ کس طرح ایک استاد نے بہادری کی داستان رقم کی اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر صرف اپنے شاگرد کو بچانے کے لیئے دریا میں چھلانگ لگائی. گویا اک بپھرا ہوا سمندر دریا میں اترا کہ جس کے جذبوں کی شدت کے سامنے سمندر بھی مات کھائے۔ افسوس کنہار نے نہ استاد کا پتہ دیا نہ شاگرد کا ….. نصر اللّہ شجیع آپ کی عظمت کو سلام !
وہ نصراللہ ناز تھا مدرسہ کو جس کی شجاعت پر
قربان ہو چلاتھااپنے شاگرد کی محبت پر





















Add Comment