Home » blog page » ثمر خان نے تاریخ رقم کردی
کھیل

ثمر خان نے تاریخ رقم کردی

پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ 300 کلومیٹر طویل آرکٹک مہم کامیابی سے مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔

ثمر خان نے “فُل راؤنڈ پولر چیلنج” مکمل کر کے یہ سنگِ میل عبور کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم Instagram پر کیا۔

انہوں نے اپنی کامیابی کی یادگار تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ چیلنج باضابطہ طور پر مکمل کر لیا ہے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ برف سے ڈھکے ویران علاقوں، دشوار اور نامعلوم راستوں پر سفر کے دوران وہ اپنی اندرونی طاقت سے روشناس ہوئیں۔

ثمر خان کے مطابق یہ مہم صرف ایک سفر نہیں بلکہ ان کے حوصلے اور یقین کا امتحان تھی۔ انہوں نے ان لوگوں کو بھی جواب دیا جو ان کی صلاحیتوں پر شک کرتے تھے، اور کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہر مشکل کو عبور کر سکتی ہیں۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply