Home » blog page » چینی شہری نے 100 دن تک 100 کلو میٹر دوڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کھیل

چینی شہری نے 100 دن تک 100 کلو میٹر دوڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بیجنگ: چین کے ایک ایتھلیٹ نے الٹرا میراتھون میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 100 دن تک مسلسل روزانہ 100 کلومیٹر دوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوانگ زینگ لونگ، جو لانگ شاؤ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، نے شہر فوشان میں 6 دسمبر 2025 سے 15 مارچ 2026 تک مجموعی طور پر 10 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کے دوران اس چیلنج کی تیاری شروع کی، یہاں تک کہ اپنا کاروبار بھی بند کر دیا تاکہ مکمل توجہ دوڑ پر مرکوز رکھ سکیں۔ بعد ازاں انہوں نے پورے ایک سال، یعنی 365 دن تک مسلسل پریکٹس کی۔ ہوانگ زینگ لونگ نے 100 دن تک روزانہ 100 کلومیٹر دوڑ کر ماہرین کو حیران کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے، کیونکہ بہت سے لوگوں نے اس چیلنج کو ناممکن قرار دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مشکل چیلنج کے دوران ان کی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ایک ماہر غذائیت اور طبی ٹیم بھی ان کے ساتھ موجود رہی، جو مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کرتی رہی۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply