کیپ ٹاؤن/ کراچی: عالمی دوڑ (رننگ) کی دنیا سے پاکستان اور افریقہ کے لیے ایک بہت بڑی اور تاریخی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ کیپ ٹاؤن میراتھون کو باضابطہ طور پر دنیا کی 8ویں میجر میراتھون (Abbott World Marathon Major) کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
اس اہم سنگِ میل کے ساتھ ہی کیپ ٹاؤن میراتھون، ورلڈ میجر سیریز میں شامل ہونے والی تاریخ کی پہلی افریقی میراتھون بن گئی ہے۔ پروویژنل اسٹار اب باضابطہ اسٹار میں تبدیلاس سال کیپ ٹاؤن میراتھون میں حصہ لینے والے رنرز کو ایک عبوری (Provisional) اسٹار میڈل جاری کیا گیا تھا۔ اب ورلڈ میجر کی جانب سے باضابطہ تصدیق کے بعد، اس عبوری اسٹار کو آفیشل میجر اسٹار کا درجہ دے دیا گیا ہے، جس سے ہزاروں رنرز کے خواب سچ ہو گئے ہیں۔ پاکستانی ایتھلیٹس کا عالمی میدان میں ڈنکااس فیصلے کے بعد پاکستان کا نام بھی عالمی رننگ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھ دیا گیا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز رنرز فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی ہما رحمٰن کو دنیا کی 8ویں ورلڈ میجر مکمل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔فیصل شفیع دنیا کی تمام 8 ورلڈ میجر میراتھونز کو کامیابی سے مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی رنر بن گئے ہیں، جبکہ ہما رحمٰن یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی برٹش پاکستانی خاتون رنر بن چکی ہیں۔ ان دونوں ایتھلیٹس نے اس سے قبل سڈنی میراتھون میں اپنا 7واں اسٹار حاصل کیا تھا اور اب کیپ ٹاؤن کے میجر بننے سے ان کا 8 واں اسٹار بھی مکمل ہو گیا ہے۔
اس شاندار کامیابی پر دنیا بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے فیصل شفیع اور ہما رحمٰن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
















Add Comment