Home » blog page » کھیل » کراچی میں فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل اور فائنل کی بڑی اسکرین پر نمائش
کھیل

کراچی میں فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل اور فائنل کی بڑی اسکرین پر نمائش

سندھ حکومت نے فٹبال شائقین کے لیے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر دکھانے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں واقع **شرافی گوٹھ یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر** میں 15 اور 16 جولائی کو سیمی فائنلز جبکہ 20 جولائی کو فائنل میچ براہِ راست بڑی اسکرین پر نشر کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور فٹبال کلچر کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، گھوٹکی اور ٹھٹھہ میں بھی عوام کے لیے بڑی اسکرینوں پر میچز دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شائقین اجتماعی ماحول میں عالمی مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں