ٹرینیڈاڈ (25 جولائی 2026) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج 25 جولائی ے ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹاروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان کی ٹیم فاتحانہ آغاز کی خواہاں ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز بھی ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اس اہم ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہیں۔





















Add Comment