Home » blog page » کھیل » پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی
کھیل

پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی

ٹاروبا ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 311 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔
میزبان ٹیم نے دوسرے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے صرف 117 رنز کے اضافے پر باقی تمام کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ 92 اور کیوم ہوج 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ شمار جوزف نے 23، چندرپال اور جینگو نے 21،21 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز 15، برینڈن کنگ 12 اور روسٹن چیز 10 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 50 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔