پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں کراچی کنگز کو عارضی طور پر اپنے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہونا پڑ گیا ہے۔ یو اے ای سے تعلق رکھنے والے خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو اماراتی کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر وطن واپس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ڈی50 ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بلایا گیا ہے، جہاں وہ ابتدائی طور پر دو میچز کھیلیں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میچز کے بعد دونوں پلیئرز دوبارہ کراچی کنگز کو جوائن کر لیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا اگلا میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، جہاں ٹیم کو ان کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
















Add Comment