Home » blog page » سرجانی ٹاؤن میں کھلے مین ہول کا سانحہ
قومی خبریں

سرجانی ٹاؤن میں کھلے مین ہول کا سانحہ

کراچی: کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن لیاری 36 میں کھلے مین ہول میں دو بچے گر گئے، جس کے نتیجے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بچوں کو بچانے کے لیے ایک شخص مین ہول میں اترا مگر وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جبکہ ایک اور شخص اندر داخل ہونے کے بعد بے ہوش ہو گیا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور بے ہوش شخص کو باہر نکال لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔ مقامی افراد کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کچھ ورکرز اور سیاسی رہنما موقع پر پہنچے، تاہم مشتعل شہریوں نے ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پتھراؤ کیا، جس کے باعث انہیں وہاں سے واپس جانا پڑا۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کی غفلت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے مین ہولز کو فوری بند کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply