وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عارف والا کے دورے کے دوران ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے وقت تیز ہوا کے دباؤ سے ایک سرکاری اسکول کی دیوار گر گئی۔ واقعے کے نتیجے میں متعدد بچے اور دیگر افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دیوار گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔





















Add Comment