لاہور کے علاقے کاہنہ میں نجی تعلیمی سینٹر کی عمارت کا حصہ گرنے کے افسوسناک واقعے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ تیار کر کے ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انکوائری ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ، عینی شاہدین کے بیانات اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد حادثے کے اسباب کا تعین کیا۔ رپورٹ میں عمارت کی تعمیر، حفاظتی انتظامات اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
انکوائری رپورٹ میں واقعے کی بنیادی وجوہات، ذمہ دار افراد اور انتظامی کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ حکام کو قانونی اور انتظامی کارروائی کی سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔





















Add Comment