Home » blog page » مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
کاروبار اور معیشت

مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 15 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 350 روپے کی کمی سے 7 ہزار 634 روپے ہوگئی۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply