خواتینِ اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ حیا اور حجاب کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں رہے۔ یہ ہمیشہ عزت، وقار اور طاقت کی پہچان رہے ہیں۔ آج جب بدترین مہنگائی نے ہر گھر کا چولہا مشکل کر دیا ہے اور لا قانونیت نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے، تو ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں پھر میدان میں نکلی ہیں۔
یہ منظر ہمیں JI Women Karachi کے اس پُرامن احتجاج میں نظر آیا۔ سر پر حجاب، چہرے پر وقار، ہاتھوں میں پلے کارڈ اور دلوں میں حق کی آگ۔ ان کے نعرے بلند تھے: “ہم اپنے جائز حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے”۔ “ظلم اور ناانصافی اب نہیں چلے گی”۔ “مہنگائی نے جینا محال کر دیا ہے”۔ یہ خواتین یہ پیغام دے رہی ہیں کہ پردہ ہمیں گھر تک محدود نہیں کرتا۔ پردہ ہمیں شعور دیتا ہے، حوصلہ دیتا ہے اور ظلم کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتا ہے۔ ہم پردے کے ساتھ بھی ایوانوں کو ہلا دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
آج 4 ستمبر، حجاب ڈے پر ہم شہیدہ مروہ الشربینی کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے حجاب کے لیے اپنی جان دی۔ ان کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حیا پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ JI Women Pakistan کا یہی مطالبہ ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، مہنگائی کم کی جائے اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ کیونکہ جب ایک عورت بااختیار ہوتی ہے تو ایک پوری نسل سنورتی ہے۔





















Add Comment