Home » blog page » مسیحائی کیلئے چاہیئے مسیحا – ہنیزہ قادر
بلاگ

مسیحائی کیلئے چاہیئے مسیحا – ہنیزہ قادر

آج جمعرات کی خوشگوار صبح ہے. ایک طویل جدائی کے بعد ایک بار پھر اس مقدس زمین پہ سجدہ میں پیشانیاں ٹکائے ہچکیوں کے ساتھ سر جھکے ہیں ۔ چالیس دن کی بندش۔ پہلی بار قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصی کی اتنی طویل بندش نے مسجد اقصی کے نمازیوں کو کرب میں مبتلا رکھا ۔�

فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کی ایک بڑی اکثریت نے باوجود نظر سے دوری کے دل سے قریب قبلہ اول کے دروازے امت پہ بند ہونے کی اذیت کو نہ صرف محسوس کیا بلکہ راتوں کو اٹھ اٹھ کے دعائیں کیں۔
رمضان کی نمازیں، تراویح، جمعے، قیام اللیل اور پھر نماز عید سب پہ پابندی ، انبیاء کرام کی عظیم عبادت گاہ کو امت مسلمہ ہی پہ (جوکہ اس کے حقیقی وارث ہیں) بند کردیا گیا ۔ دوسری طرف ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ، تمام خلیجی ریاستیں ٹک ٹک دیدم، دم نہ کشیدم کی تصویر بنی اپنے ہی بچاو کو اہم گردان کر حیران پریشان رہیں۔ظالم کا ہاتھ نہ پکڑ سکیں!!!

جبکہ تیسری طرف ایک نیا منظرنامہ بھی جس کو بہت چھپایا جاتا رہا لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ خبریں آتی رہیں یا انہیں جان بوجھ کر آنے دیا گیا کہ تم سب جنگ میں الجھے رہو اور ہم اپنے مسیحا کے استقبال کی تیاری انہی بند دروازوں کے پیچھے کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے کہ چالیس دن کوئی بڑی عبادت ص ی ہو ن یو ں نے اپنے مسیحا کی آمد کیلئے کی ہے کسی خاص مقام پہ خاص طریقہ سےجس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی لیک ہوئی ہیں سروں کو کپڑوں سے ڈھانکے مسلسل کوئی ورد کیا گیا اس کے علاوہ وہاں جانوروں کی قربانی کی بھی کوشش کی گئی یا پھر قربانی دی گئی. اب چالیس دن کے بعد دنیا میں جنگ بندی کا غلغلہ، مسجد اقصٰی کے دروازے بھی مسلمانوں پہ کھولنا !!!

یااللہ!!!
بے شک تو ہی ان بھیدوں کا جاننے والا ہے اور ان سازشوں کو الٹنے والا ہے۔ لیکن سوال ستاون اسلامی ممالک کے سربراہان سے بھی ہوگا کہ ق بلہ اول کے دروازے بند ہونے پہ ان کے ضمیر کیوں نہ جاگے،غیرت ایمانی کہاں مر گئی، عیش وعشرت کے غافل کردینے والے اسباب سے دل اچاٹ ہوا یا پھر ہوس اقتدار اور بادشاہتوں کا نشہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ یہ نشہ کیا ہاتھ پیر ، سماعت و بصارت ،زبان کے ساتھ ساتھ دل و دماغ کو بھی مفلوج کرچکا ہے؟

پیارے آقا نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آخری زمانے کے بارے میں کی گئی تمام پیشنگوئیاں ایک ایک کرکے پوری ہورہی ہیں۔ مسیح الدجال کے ماننے والے اس کے مطابق اپنے اقدامات کررہے ہیں لیکن پیارے نبی مہربان محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ماننے والے لمبی تان کر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ دبائے شکاری کا انتظار کررہے ہیں!!!

اللہ امت مسلمہ کی بہترین رہنمائی کیلئے بہترین رہنما بھیج دے. آمین

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply