Home » blog page » بریکنگ نیوز » شارجہ سے کراچی آنے والا K2 ایئرویز کا کارگو طیارہ بحیرۂ عرب میں لاپتا
بریکنگ نیوز

شارجہ سے کراچی آنے والا K2 ایئرویز کا کارگو طیارہ بحیرۂ عرب میں لاپتا

8 جولائی کی شب شارجہ سے کراچی آنے والی K2 ایئرویز کی بوئنگ 737 کارگو پرواز بحیرۂ عرب کے اوپر لاپتا ہوگئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے مطابق طیارے نے رات 9:18 بجے نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی، جس کے بعد کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے رہنمائی فراہم کی۔ تاہم رات 9:21 بج طیارہ ریڈار پر اچانک تیزی سے نیچے آتا دکھائی دیا، سمت بھی تبدیل ہوئی اور چند لمحوں بعد کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ یہ پرواز شارجہ سے کراچی آ رہی تھی اور اس میں پانچ رکنی عملہ سوار تھا.

حکام کے مطابق تقریباً 12 گھنٹے بعد بلوچستان کے ساحل اورماڑہ جنوب میں طیارے کا ملبہ مل گیا، تاہم اب تک عملے کے کسی بھی رکن کا سراغ نہیں مل سکا اور پاکستان نیوی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور دیگر ادارے سمندر میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تلاش کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔