کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع حسن سینیٹری اسٹور پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم مسلح افراد دکان میں داخل ہو کر لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر دکان میں داخل ہوئے اور نقد رقم سمیت قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے دوران دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنایا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
















Add Comment