Home » blog page » سوات چڑیا گھر میں ریچھ کا اہلکار پر حملہ
تازہ ترین خبریں قومی خبریں

سوات چڑیا گھر میں ریچھ کا اہلکار پر حملہ

سوات: سوات کے چڑیا گھر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک ریچھ نے زو کے اہلکار پر حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اہلکار روزمرہ ڈیوٹی کے تحت جانور کی دیکھ بھال میں مصروف تھا کہ اچانک ریچھ اس پر جھپٹ پڑا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ لمحہ بھر میں صورتحال خطرناک ہو گئی۔ تاہم موقع پر موجود دیگر عملے نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور اہلکار کو ریچھ کے چنگل سے بچا لیا، جس کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔