امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے تیار نہیں اور مذاکرات میں دی گئی تجاویز پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق حکومت عالمی مالیاتی ادارے کا حوالہ دے کر عوام کو ریلیف دینے سے گریز کر رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرول پر لیوی کے علاوہ دیگر ٹیکس بھی عائد ہیں، جبکہ حکومت سے مذاکرات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام کرتی ہے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے، بصورت دیگر جماعت اسلامی کا احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی20 ستمبر سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرے گی۔ حافظ نعیم کے مطابق عوام کو خیرات نہیں بلکہ ریلیف ان کا حق چاہیے، جبکہ انہوں نے آٹے اور چینی کی قیمتوں اور شوگر ملز سے متعلق بھی حکومت پر تنقید کی۔





















Add Comment