Home » blog page » قومی خبریں » کشمیر پاکستان کا لاڈلا بچہ، ڈی جی آئی ایس پی آر
قومی خبریں

کشمیر پاکستان کا لاڈلا بچہ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام شہری برابر ہیں، تاہم ریاست کا “سب سے لاڈلا بچہ کشمیر” ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی تقسیم میں کشمیر کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے اور پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری خدمات انجام دے رہے ہیں، جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان جیسے بہادر سپاہیوں نے نشانِ حیدر حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بعض عناصر کا مقصد صرف مخصوص نشستوں کا معاملہ نہیں بلکہ دیگر مقاصد بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کا نظریہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔