راولپنڈی: جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے 99ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز لبریشن آرمی کو 99ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد دی اور چین کے دفاع، ترقی اور عالمی امن کے لیے اس کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کی مسلح افواج باہمی اعتماد اور تعاون کے رشتے میں بندھی ہوئی ہیں، جو علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم رکھتی ہیں۔





















Add Comment