ایس ایس جی سی نے صارفین کی سہولت کے لیے ’سہولت وین‘سروس متعارف کرا دی ہے، جو ایک موبائل کسٹمر فیسلیٹیشن یونٹ ہے۔ اس سروس کے ذریعے صارفین کو گیس سے متعلق بنیادی خدمات ان کے علاقے میں ہی فراہم کی جائیں گی، تاکہ انہیں معمولی شکایات یا درخواستوں کے لیے کسٹمر سروس سینٹر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔
کمپنی کے مطابق سہولت وین میں گیس لیکیج، کم پریشر، خراب میٹر، بلنگ سے متعلق شکایات، ڈپلیکیٹ بل کی فوری فراہمی اور نئے گیس کنکشن کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اس سروس کا آغاز ابتدائی طور پر گلستانِ جوہر سے کیا گیا ہے، جہاں صارفین کی شکایات اور درخواستوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہی ہے۔





















Add Comment