پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بیون جیکبز نے اپنے پہلے سیزن کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ کھیل کر خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کا پہلا پی ایس ایل سیزن ہے اور وہ اس تجربے کو بھرپور انجوائے کر رہے ہیں، ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ٹیم مضبوط انداز میں کم بیک کرے گی۔
بیون جیکبز کا کہنا تھا کہ میچ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے باعث مڈل آرڈر پر دباؤ بڑھ گیا، اور ٹیم کو 200 سے زائد رنز بنانے چاہیے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حسن نواز کو پلان کے تحت بیٹنگ میں بھیجا گیا، جبکہ ان کا اپنا آغاز سست تھا لیکن بعد میں وہ تیز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
















Add Comment