پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنل جونئیر انڈر-18 ہاکی چیمپئن شپ کے لیے آفیشلز اور ڈراز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
یہ ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ کے انتظامی امور کی ذمہ داری کیپٹن فروخ عتیق کو آرگنائزنگ سیکریٹری جبکہ خواجہ جنید کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
چیمپئن شپ میں پنجاب کی 3، خیبر پختونخوا اور سندھ کی 2، 2 ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی، پاکستان کسٹمز، بلوچستان، گلگت بلتستان، پولیس، اسلام آباد اور پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔
















Add Comment