Home » blog page » گمشدہ بلی پانچ سال بعد واپس آگئی
تازہ ترین خبریں

گمشدہ بلی پانچ سال بعد واپس آگئی

میری لینڈ: امریکا کی ریاست میری لینڈ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں برسوں پہلے گم ہونے والی بلی اپنے مالکان سے دوبارہ مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہِکوری کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی پالتو بلی “آرٹیمس” ستمبر 2021 میں گھر سے باہر گئی اور پھر واپس نہ آئی۔ اہلِ خانہ نے اسے تلاش کرنے کے لیے علاقے میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے، مگر کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

تاہم فروری 2026 میں ایک خاتون ایک بلی کو کارفورڈ کاؤنٹی ہیومین سوسائٹی کے مرکز لے کر آئی اور بتایا کہ اسے یہ بلی ایک زیرِ تعمیر تہہ خانے سے ملی ہے۔ جب مرکز میں بلی کے مائیکرو چِپ کو اسکین کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ وہی گمشدہ بلی “آرٹیمس” ہے۔ ادارے کی جانب سے فوری طور پر مالکان سے رابطہ کیا گیا۔ بلی کے مالکان کا کہنا تھا کہ “ہمیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا، لیکن جب ہم نے اسے دیکھا تو وہ ویسی ہی لگ رہی تھی جیسے 5 سال پہلے تھی۔ یہ ہماری زندگی کا ایک نہایت خوبصورت لمحہ تھا۔”

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بلی اتنے عرصے تک کہاں رہی اور کیسے اس مقام تک پہنچی، تاہم کارفورڈ کاؤنٹی ہیومین سوسائٹی کے مطابق یہ واقعہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ پالتو جانوروں میں مائیکرو چِپ لگوانا کس قدر اہم ہے، جو گمشدگی کی صورت میں ان کی واپسی ممکن بنا سکتا ہے۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply