تہران: سید عاصم منیر کی مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امن، استحکام اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایرانی وفد کی میزبانی اور ثالثی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسیوں پر ایرانی عوام کا اعتماد نہیں رہا، کیونکہ ماضی میں وعدوں کی بار بار خلاف ورزیاں کی گئیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کا تحفظ جاری رکھے گا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کا اتحاد کسی بھی بیرونی دباؤ کو ناکام بنا سکتا ہے، اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
















Add Comment