چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔ میرپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت، حقِ ملکیت، روزگار اور فلاحی منصوبوں کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔





















Add Comment