Home » blog page » قومی خبریں » شمالی وزیرستان آپریشن، 5 خوارج ہلاک
قومی خبریں

شمالی وزیرستان آپریشن، 5 خوارج ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں میانوالی سے تعلق رکھنے والے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے، جبکہ بہادر جوانوں کی قربانیاں وطن کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔