کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 202 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 4 ہزار 43 ڈالر پر آ گیا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 57 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 237 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 49 روپے کم ہو کر 5 ہزار 347 روپے کی ہو گئی ہے۔





















Add Comment