Home » blog page » وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی ملاقات
بریکنگ نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ عزت مآب حاقان فیدان نے انطالیہ میں ملاقات کی. وزیرِ اعظم اپنے سرکاری دورہء ترکیہ کیلئے آج انطالیہ پہنچے ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ گفتگو کے دوران، وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر وزیر خارجہ حاقان فیدان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باعث خوشی ہے کہ وہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کے دورے پر ہیں۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدر رجب طیب ایردوان سے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ملاقات انکے باعث مسرت ہے

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply