Home » blog page » 28 سال بعد بچھڑی بیٹی والدین سے مل گئی
تازہ ترین خبریں

28 سال بعد بچھڑی بیٹی والدین سے مل گئی

بیجنگ: چین میں ایک خاتون، جسے پیدائش کے فوراً بعد چھوڑ دیا گیا تھا، 28 سال بعد اپنے حقیقی والدین سے ملنے میں کامیاب ہوگئی، جس نے سب کو جذباتی کر دیا۔ 28 سالہ ہونگ یانگ لی کی پیدائش صوبہ جیانگشی کے شہر نانچانگ میں ہوئی تھی۔ وہ اپنے والدین کی تیسری بیٹی تھی۔

اس کی والدہ یانگ شیاؤننگ کے مطابق پیدائش کے اگلے دن ان کے سسر بچی کو یہ کہہ کر لے گئے کہ وہ اس کا خیال رکھیں گے، مگر وہی آخری موقع تھا جب انہوں نے اپنی بیٹی کو دیکھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دادا کو بیٹیاں پسند نہیں تھیں اور وہ پوتوں کے خواہشمند تھے، اسی لیے انہوں نے نومولود بچی کو ایک دوسرے گاؤں کے ٹوائلٹ میں چھوڑ دیا۔ بعد ازاں ایک راہ گیر نے بچی کو پایا، کچھ عرصہ اس کی پرورش کی اور پھر اسے ایک مقامی ویلفیئر ہوم کے حوالے کر دیا، جہاں اسے “ہونگ یانگ لی” کا نام دیا گیا۔ بعد میں ایک ڈچ خاندان نے اسے گود لے لیا اور وہ نیدرلینڈز منتقل ہوگئی۔ اس خاندان نے اس کی پرورش محبت سے کی، تاہم وہ ہمیشہ اپنے اصل خاندان کو تلاش کرنا چاہتی تھی۔

دسمبر 2024 میں ہونگ یانگ لی نے اپنا ڈی این اے نمونہ چین کے گمشدہ بچوں کے ڈیٹا بیس میں جمع کرایا، جس کے بعد پولیس نے اس کے حقیقی والدین کا سراغ لگا لیا۔ 14 مارچ کو وہ اپنے آبائی علاقے پہنچی جہاں والدین نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، اگرچہ ہونگ کو چینی زبان نہیں آتی تھی، مگر مترجم کی مدد سے بات چیت ہوئی اور وہ والدین کی باتیں سن کر آبدیدہ ہوگئی۔

ہونگ کے والد شو لیاؤننگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے، جبکہ وہ خود نیدرلینڈز جا کر اس خاندان سے بھی ملنا چاہتے ہیں جس نے ان کی بیٹی کی بہترین پرورش کی۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply