Home » blog page » بین الاقوامی خبریں » ایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ
بین الاقوامی خبریں

ایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں شام کے تنف علاقے میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی بیان کے مطابق حملے میں ریڈار سسٹم، کئی فوجی ہیلی کاپٹرز اور امریکی اہلکاروں کو ہدف بنایا گیا، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ادھر ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد قطر، کویت اور بحرین میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ قطر نے انٹرسیپشن کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک بچے کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، جبکہ کویت نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ بحرین میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی۔